اسٹاک مارکیٹ میں 99 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین حد بھی بحال
انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 66 پیسے کا ہوگیا
کراچی(قدرت روزنامہ)کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں 99 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج منفی آغاز کے بعد تیزی دیکھی جارہی ہے،جہاں ہنڈریڈ انڈیکس 1400 پوائنٹس بڑھ کر 99200 پوائنٹس پر جا پہنچا ہے۔
لاک ڈائون اور سیاسی صورتحال کو لیکر سرمایہ کار محتاط ہیں،گزشتہ روز کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ 97 ہزار 798 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔