عمران خان، بشریٰ بی بی ، علیمہ خان، علی امین گنڈاپور سمیت متعدد رہنماوں کیخلاف ایک اور مقدمہ درج ،گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل

جیسے ہی قافلہ اسلام آباد میں داخل ہوگا ،پی ٹی آئی رہنمائوں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں‌ہوم ورک شروع کردیں گی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان،کپتان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور بہن علیمہ خان کے خلاف تھانہ ٹیکسلا میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خان کے ذریعے عوام کو 24 نومبر کے احتجاج کا پیغام دیا تھا۔
درج مقدمے میں سابق صدرڈاکٹر عارف علوی،خورشید خان،علی امین گنڈاپور، شریار ریاض،عاطف ریاض،حماد اظہر،اسد قیصر بھی نامزد۔ مقدمہ میں ڈکیتی اقدام قتل سمیت تعزیرات پاکستان کی دیگر دفعات بھی شامل ہیں۔
دوسری جناب وفاقی حکومت نے ٹیکسلا میں درج مقدمے میں علی امین گنڈاپور، بشریٰ‌بی بی بی ، علیمہ خان ، حماد اظہر ،اسد قیصر کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدیں، ذرائع کے مطابق جیسے ہی قافلہ اسلام آباد میں داخل ہوگا ،پی ٹی آئی رہنمائوں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں‌ہوم ورک شروع کردیں گی۔