پنجاب

تعلیمی نصاب میں اسموگ کو شامل کر لیا: مریم اورنگزیب

اسموگ ایک رات میں ختم نہیں ہوسکتی کم از کم 10 سال لگیں گے


لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تعلیمی نصاب میں اسموگ کو شامل کیا ہے۔
مریم اورنگزیب اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں اسموگ کے خاتمے سے متعلق مختلف اقدامات پر گفتگو کی گئی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ اسموگ ایک رات میں ختم نہیں ہوسکتی کم از کم 10 سال لگیں گے، ورلڈ بینک کے تعاون سے ای میس ٹرانزٹ پروگرام پر کام کر رہے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسموگ کیلکولیشن کے لیے 6 اے کیو آئی مانیٹرز لگائے ہیں، فیکٹریوں کو امیشن کنٹرول سسٹم کی تنصیب کے لیے معاونت دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کو 60 فیصد سبسڈی پر ایک ہزار سپر سیڈرز دیے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *