تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوگئی
ڈالر کی قیمت 277 روپے 80 پیسے ہو گئی ہے
کراچی(قدرت روزنامہ)تبادلہ مارکیٹ میں مسلسل تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 4 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت 277 روپے 80 پیسے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار کا آغاز ہوا ، 100 انڈیکس میں 3276 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 97 ہزار 850 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔