بلوچستان میں بارش برسانے والی ہوائیں داخل، کوئٹہ میں شدید بارش و ژالہ باری، بجلی اور گیس غائب


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بارش برسانے والی ہوائیںداخل موسلادھار بارشوںسے نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے بلوچستان میں موسم سرما کی پہلی بارش سے سردی میں اضافہ ہوگیا ہے گیس غائب بجلی کی انکھ مچولی جاری ہے کوئٹہ میں شدید بارش و ژالہ باری، بجلی کے 16 فیڈر ٹرپ ہوگئے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، موسی خیل، سبی، بارکھان، زیارت، لورالائی، چاغی، خاران، گوادر، کیچ، پنجگور، آواران،گلستان، شیلاباغ، توبہ کاکڑی، خانوزئی، برشور، کان مہترزئی، توبہ اچکزئی، چمن قلات، خضدار اور لسبیلہ میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ پہاڑوں پربرف باری کا سلسلہ 2دسمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں مغربی ہوائیں ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگئی بلوچستان کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش وقفے وقفے کے ساتھ جاری ہے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میںموسم سرما کی پہلی بارش کے ساتھ ہی کوئٹہ شہر بارش کے پانی سے جھل تل ہوگیا صفائی کی ابتر صورتحال کے باعث شہر کے مختلف شاہراہیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں شہر کے مختلف علاقوں میں گندے نالوں کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا شدید بارش اور ژالہ باری کے بعد شہر کے متعدد علاقوں میں گیس اور بجلی غائب ہو گئی کیسکوترجمان نے :یواین اے: نیوز کو بتایاکوئٹہ میں بارش کے بعد شہر میں بجلی کے 16 فیڈرز ٹرپ کر گئے، عملہ متاثرہ فیڈروں پر بجلی بحال کرنے کے لیے مصروف ہے متاثرہ فیڈروں میں سے 4 فیڈرز پر بجلی بحال کر دی گئی، باقی 12 فیڈروں پر جلد بجلی بحال کر دی جائے گی شمالی بلوچستان کے پاک افغان سرحدی علاقے بارش برسانے والے کے زیر اثرشہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب آگئے چمن، قلعہ عبداللہ،گلستان،شیلاباغ، توبہ کاکڑی ،توبہ اچکزئی ،پشین،خانوزئی،برشور،کان مہترزئی ،اور پاک افغان سرحدی بالائی علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے قلات شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہوگئی بارش سے موسم سرد ہوگیاقلات بارش سے سڑکوں اور گلیوں میں پانی کھڑا ہو گیا بارش کے ساتھ ساتھ ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے مستونگ شہر و گردونواح نواح میں موسم سرما کی پہلی بارش سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا بارش سے گیس پریشر مکمل غائب ، بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے سوراب سمیت مضافاتی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے بارش کے بعد علاقے میں سردی کی لہر دوڑ گئی ہے اور لوگوں کو گھروں میں رہنے پر مجبور کیا ہے بارش کے بعد سڑکوں اور گلیوں میں پانی بھر گیا ہے، جس کے نتیجے میں لوگوں کو نقل و حمل میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بارش کے بعد سڑکوں اور گلیوں میں پانی بھرنے کی وجہ سے نقل و حمل میں احتیاط برتیںپشین شہر و گردونواح نواح میں موسم سرما کی پہلی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاگیس پریشر کم ہونے سے گھریلوں صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے* سردی میں اضافہ سے شہریوں کو مشکلات کے شکارہوگئے سبی شہر اور گردونواح میں ہلکی ہلکی بارش شروع ہوگیابارش کے شروع ہوتے ہی سردی کی شدت میں اضافہ ہونے لگاوادی زیارت و گردونواح نواح میں موسم سرما کی پہلی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیابارش اور گہرے بادلوں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاسردی کی شدت کے ساتھ بجلی اور گیس کی سپلائی مکمل معطل ہوگئی سنجاوی اور گردونواح میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوگیابارش کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیابارش کی وجہ سے بجلی بھی غائب ہو گئے ہیں