عمران خان کے حوالے سے کوئی خبر نہیں، بہن علیمہ خان کا اظہار تشویش


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ اس وقت عمران خان کے حوالے سے کوئی خبر نہیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو مشورہ دیا ہے کہ ابھی بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں موجودگی کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت جو خبریں چل رہی ہیں وہ اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے ہی ہیں، اور جیل میں ہونے والی عدالتی سماعت بھی مؤخر کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اب آئندہ سماعت 2 یا 3 دسمبر کوہوگی اور اسی روز عمران خان وکلا اور فیملی سے ملاقات کرسکیں گے، تب تک کوئی قیاس آرائی نہ کی جائے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل سے کہیں شفٹ کردیا گیا ہے اور ان کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔
آج عدالتی احکامات کے باوجود وکلا سے عمران خان کی ملاقات نہیں ہوسکی، جس پر فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم اس کے خلاف عدالت میں پٹیشن دائر کریں گے۔