اسلام آباد
اسٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 106000 پوائنٹس کی حدعبورکرگئی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کاروبارکےآغازسےہی تیزی کارجحان دیکھا جارہا ہے، اسٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار106000 پوائنٹس کی حدعبورکرگئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچنج آج پھرتاریخ کی بلندترین سطح پرجا پہنچی،ہنڈریڈ انڈیکس نے623پوائنٹس بڑھ کر105727پوائنٹس کی ریکارڈسطح کوچھولیا۔
گزشتہ کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ 1لاکھ 5 ہزار پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت بھی گرگئی ہے،روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر 277 روپے 82 پیسے پر آ گیا۔