فلم ’پشپا 2: دا رول‘ کا آغاز مداحوں کیلئے سوگوار بن گیا

بھگدڑ مچنے سے 35 سالہ خاتون ہلاک اور اس کا 9 سالہ بیٹا شدید زخمی ہو گیا


حیدر آباد(قدرت روزنامہ)جنوبی بھارت کے سپر اسٹار اداکار اللو ارجن کی فلم ’پشپا 2: دا رول‘ کا آغاز مداحوں کے لیے سوگوار بن گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بدھ کی شام حیدر آباد کے تھیٹر میں فلم کی اسکریننگ کے موقع پر مداحوں کی بڑی تعداد اداکار اللو ارجن کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے پہنچی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس موقع پر بھگدڑ مچنے سے 35 سالہ خاتون ہلاک اور اس کا 9 سالہ بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔
بھارتی پولیس کے مطابق اللو ارجن کے پہنچتے ہی تھیٹر کے باہر بھگدڑ مچی تھی، لوگوں کے ہجوم کے باعث تھیٹر کا مرکزی دروازہ گر گیا تھا۔
پولیس نے لوگوں کو کنٹرول کرنے کے لیے لاٹھی چارج بھی کیا جس سے لوگ مشتعل ہو گئے جس کے بعد پولیس کے مزید نفری کو حالات کنٹرول کرنے کے لیے طلب کیا گیا۔
زخمی ہونے والے لڑکے کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔بھارتی پولیس کے مطابق تھیٹر پہنچ کر فلم اور اس کی کاسٹ کو دیکھنے والوں کی تعداد ہزاروں میں تھی۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ممبئی اور دہلی کے بڑے سنیما گھروں میں ٹکٹ کی قیمت 2500 بھارتی روپے سے بھی زیادہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *