حکومت نے کس موقع پر عمران خان کو رہا کرنے کی آفر کی؟ علیمہ خان نے بتا دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے 24نومبر کو ہوئے احتجاج کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو آفر کی تھی کہ اگر آپ لوگ سنگجانی بیٹھ جائیں بانی پی ٹی آئی کو رہا کر دیا جائے گا۔
علیمہ خان نے یہ بات لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ احتجاج کے لیے آنا شروع ہوئے تو حکومت نےخوف زدہ ہو کر بیرسٹر گوہر کو بلایا تھا، اور دباؤ میں آ کر بیرسٹر گوہر کو عمران خان سے ملاقات کے لیے جیل بھجوایا۔
علیمہ خان کے مطابق حکومت نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو 20 دن کے اندر رہا کر دیا جائے گا۔
ضمانت نہیں 9 مئی کا ٹرائل شروع کروانا چاہتے ہیں
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آج 3-4 کیسز میں حاضری تھی، جناح ہاؤس کا ٹرائل شروع نہیں ہو رہا۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار تفتیشی نے کہا کہ ہم شامل تفتیش ہو گئے ہیں، ہم ضمانت نہیں 9 مئی کا ٹرائل شروع کروانے چاہتے ہیں۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی زندگیاں خراب کر رہے ہیں، پراسیکیوٹر کے پاس شواہد موجود نہیں ہیں۔ٹرائل میں عدالت کو بھی شرمندگی ہو گئی کہ لوگوں کے ڈیڑھ سال ضائع کیے۔
انصاف کے نظام کا تماشہ دیکھ رہے ہیں
انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف 5 اکتوبر کے مقدمہ میں کردار کا پولیس کو پتا نہیں تھا۔ انصاف کے نظام کا تماشہ دیکھ رہے ہیں۔