خیبر پختونخوا

پی ٹی آئی نے مذاکرات کیلئے ہائی پاور کمیٹی تشکیل دی ہے، عمر ایوب

اگر 24 نومبر کے حوالے سے انصاف نہیں کیا گیا تو سول نافرمانی کی طرف جائیں گے، قائد حزب اختلاف


پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمرایوب نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر 24 نومبر کے حوالے سے انصاف نہیں کیا گیا تو سول نافرمانی کی طرف جائیں گے تاہم مذاکرات کے لیے ہائی پاور کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
پشاور میں پی ٹی آئی رہنماوں اسد قیصر، عمر ایوب، شبلی فراز، وقاص شیخ اور دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے 5 دسمبر 2024 کو طویل ملاقات ہوئی۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملا تھا اور مجھے اڈیالا جیل سے گرفتار کیا گیا، آئی جی پنجاب بضد تھے کہ عمر ایوب کو پکڑنا ہے، جس کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے جارہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے لیکن معصوم اور نہتے لوگ شہید ہوئے، ہمارے 12 لوگ شہید اورہزاروں زخمی ہوئے اور 200 سے زائد لاپتا ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ موجودہ حکومت فاشسٹ ہے، اسپتالوں سے میتیں غائب کی گئیں، لوگوں سے لکھوایا گیا کہ یہ حادثے میں زخمی ہوئے جبکہ 5 ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ 13 دسمبر کو جرگے میں شہدا کے لیے دعا کریں گے اور15 دسمبر کو بیرون ممالک موجود پی ٹی آئی کارکن بھی دعا کریں گے۔
عمر ایوب نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو ڈرایا جا رہا ہیں، ملک میں مارشل لا ہے، ریاستی دہشت گردی ہے، لوگوں کے گھروں میں جا کر ان کو اٹھایا جارہا ہیں، پاکستان کو 9/ 11 کے بعد ملنے والا کولیشن سپورٹ فنڈ 24 نومبر اور 25 نومبر کو پی ٹی آئی کے ورکر کے خلاف استعمال ہوا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کے نہتے شہریوں پر امریکی ساخت کی مشین استعمال کی گئی، اسنائپر، اکٹک اسنائپر استعمال کیے گئے۔
قائد حزب اختلاف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اسد قیصر، علی امین گنڈاپور، حامد رضا اور میں (عمر ایوب) مذاکرات کریں گے، ہائی پاور کمیٹی ہے جو بھی آنا چاہتا ہے مذاکرات کے لیے آئے۔
عمرایوب نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی کے ورکرز کو رہا کیا جائے اور 9 مئی کے سانحے کو سامنے لانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کو کس نے گولی چلائی اس کی تحقیقات ہونے چاہیے، اگر نوجوانوں کی پروفائلنگ اور 24 نومبر کے حوالے سے انصاف نہیں کیا گیا تو ہم سول نافرمانی کی طرف جائیں گے.
بانی پی ٹی آئی کی تشکیل کردہ کمیٹی کو انگیج کیا جائے، شبلی فراز
سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ بانی نے جو کمیٹی بنائی ہے اس کو انگیج کیا جائے، اس وقت بے یقینی اور مصنوعی قسم کا عدم استحکام ہے، پاکستان 25 کروڑعوام کا ملک ہے جہاں قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ڈائلاگ کے ذریعے تمام مسائل کا حل نکالنا چاہیے، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی ہے، نوجوان کہیں غلط راستہ اختیار نہ کریں۔
ہمارے کارکنوں نے گولی نہیں چلائی، اسد قیصر
اسد قیصر نے کہا کہ ہمارے کسی ورکر نے کوئی گولی نہں چلائی، ہم اپنے آئینی حقوق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، یہ خود پاکستان کے اندر نفرتیں پیدا کر رہے ہیں اور پرامن لوگوں پر گولیاں چلاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ آپ نے ہمارا کاروبار بند کردیا ہے اور ہمیں دہشت گردوں کی طرح دکھایا جارہا ہے، ہم قانون میں رہ کر مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔

"Why Did You Fire at D-Chowk?" - Zartaj Gul Press Conference | PTI’s New Announcement



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *