تربت سے ایک اور لاش برآمد، موٹرسائیکل کی ٹکر سے راہ گیر ہلاک


تربت(قدرت روزنامہ)ناصر آباد روڈپر موٹرسائیکل نے راہ گیر کو کچل دیاہلاک کر دیا، متوفی کی شناخت جمعہ ولد شمبے کے نام سے کی گئی، پولیس ذرائع کے مطابق پیر کے روز ناصر آباد کے علاقہ میں تربت مند روڈ پر تیز رفتار موٹرسائیکل نے راہ گیر جمعہ ولد شمبے ساکن ناصر آباد کو کچل کر ہلاک کردیا۔ دوسری جانب تربت کے علاقے عبدوی باڈر سے بھی لیویز نے ایک شخص کی گولیاں لگی نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچادی لیویز نے نعشیں ضروری کارروائی کے بعد شناخت کیلئے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دیں اور مزید کارروائی شروع کردی۔