عائشہ عمر اور شعیب ملک کے فیشن شوٹ کی نئی تصاویر پر صارفین کا تبصرہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی نامور ماڈل عائشہ عمر اور قومی کرکٹ ہیرو شعیب ملک کے فیشن شوٹ کی نئی تصاویر پر صارفین نے خوب تنقید کی ہے۔حال ہی میں ماڈل عائشہ عمر اور کرکٹر شعیب ملک کا ایک میگزین کے لئے فوٹو شوٹ ہوا ہے جس کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے۔

کرکٹر شعیب ملک کو اس فوٹو پر صارفین کی کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ ماڈل عائشہ عمر کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے جہاں فوٹو شوٹ کی تعریف کی تو وہیں کچھ صارفین کی جانب سے سخت ناپسندیدگی کا اظہار بھی کیا گیا۔

خیال رہے کہ عائشہ عمر اکثر اپنے لباس کے انتخاب اور جرات مندانہ شخصیت کے لیے مداحوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنتی ہیں لیکن وہ اپنی پسند پر اتنا پراعتماد ہیں کہ وہ زیادہ تر مغربی اور جرات مندانہ لباس پہننا پسند کرتی ہیں۔

دوسری جانب شعیب ملک نے فوٹو شوٹ کو انسٹاگرام پر شئیر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ مجھے ہمیشہ اپنے دوستوں کے ساتھ کام کرکے خوشی محسوس ہوتی ہے، مجھے عائشہ عمر کے ساتھ کام کرکے مزہ آیا۔

اس سے پہلے بھی دونوں کو ان کے بولڈ فوٹو شوٹ پر نیٹیزنز کی طرف سے بہت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور ان کی وائرل تصاویر پر مزاحیہ جوابات اور تبصرے موصول ہوئے تھے۔

Recent Posts

بالی ووڈ کے تینوں خانز پہلی بار ایک ساتھ فلم میں نظر آئیں گے، عامر خان کی تصدیق

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے مسٹر پرفکشنسٹ عامر خان نے کہا ہے کہ وہ میگا اسٹار…

14 mins ago

سیریز ‘ہیرامنڈی’ میں پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ کرنا چاہتا تھا، سنجے لیلا بھنسالی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے نامور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے انکشاف کیا ہے کہ…

28 mins ago

کینیڈا میں تحریک خالصتان کے زور پکڑنے پر مودی سرکار شدید عدم تحفظ کا شکار

ٹورنٹو(قدرت روزنامہ) کینیڈا میں خالصہ تحریک شدت اختیار کرگئی جس کے بعد مودی سرکار کینیڈین…

47 mins ago

کراچی؛ تیز رفتار کار ڈمپر سے جا ٹکرائی، نوجوان جاں بحق، 4 زخمی

کراچی(قدرت روزنامہ) سپرہائی وے نیو سبزی منڈی کے قریب تیز رفتار کار سڑک کے کنارے…

54 mins ago

جیل منتقلی کا معاملہ، اسٹیٹ کونسل نے بشریٰ بی بی سے ڈیل کا بھانڈا پھوڑ دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسٹیٹ کونسل نے سابق وزیراعظم عمران خان…

55 mins ago

پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 49 افسران کے تبادلے

لاہور(قدرت روزنامہ) حكومت پنجاب نے 49 انتظامی افسران کے تبادلے کردیے جن میں 7 لاہور…

1 hour ago