اورماڑہ کے قریب مردہ وہیل ساحل سمندر پر آگئی

اورماڑہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے اورماڑہ کے قریب مردہ وہیل کنارے پر ساحل سمندر پر آگئی. بلوچستان کے ضلع گوادر کی تحصیل اورماڑہ کے علاقے سرکی میں مردہ وہیل ساحل سمندر پر آگئی۔ مقامی ماہی گیروں نے وہیل کے معدے سے عنبر گرس کی تلاش کے لیے اسے کاٹ دیا۔

ورلڈ وائلڈ فیڈریشن پاکستان کے تکینیکی مشیر معظم خان کا کہنا ہے کہ مُردہ پائی گئی دیوہیکل وہیل بروڈس نسل کی تھی، بروڈس نسل پاکستان میں پائی جانے والی 3 بڑی بیلین وہیلز میں سے ایک ہے، بروڈس وہیل دنیا کے گرم اور قدرے معتدل سمندری مقامات بحرِہند، بحرِاوقیانوس اور بحرِالکاہل میں پائی جاتی ہے، غالب امکان یہ ہے کہ اس نسل کی آبی حیات کی تعداد پاکستانی سمندروں میں محدود ہے۔

معظم خان کا کہنا تھا کہ وہیل مچھلی کے پیٹ سے نکلنے والا مواد انتہائی مہنگا ہوتا ہے، عنبر گرس وہیل کے معدے میں پایا جاتا ہے، عنبر گرس کا استعمال پرفیومز میں خوشبو کو دیرپا رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، عنبر گرس کی قیمت ڈیڑھ سے دو کروڑ روپے کے درمیان ہوسکتی ہے، وہیل کے معدے میں موجود اس ٹھوس مواد کو سمندر کا انمول رتن(موتی) بھی کہا جاتا ہے، مردہ حالت میں پائی گئی وہیل میں عنبرگرس نہیں پایا جاتا۔

Recent Posts

گوادر میں باڑ لگائیں یا دیوار چین بنائیں، یہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا، صبغت عبدالحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ سیاسی جہد کار صبغت عبدالحق بلوچ نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر پوسٹ…

7 mins ago

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

8 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

9 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

9 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

9 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

10 hours ago