اسلام آباد

عازمینِ حج کے لیےخوشخبری، حکومت کا مزید حج درخواستیں وصول کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی وزارتِ مذہبی امور نے آج تک موصول ہونے والی 79 ہزار حج درخواستیں کامیاب قرار دیتے ہوئے ’پہلے آئیے پہلے پائیے‘ کی بنیاد پر مزید چند ہزار درخواستیں وصول کرنے کا عمل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
منگل کو وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وزارت نے اب تک موصول ہونے والی 79 ہزار حج درخواستوں کو کامیاب قرار دے دیا ہے جبکہ گذشتہ ایک ہفتہ کی توسیع کے دوران 10 ہزار سے زیادہ نئی درخواستیں بھی جمع ہوئیں ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ چند ہزار خالی نشستوں پر ’پہلے آئیے پہلے پائیے‘ کی بنیاد پر درخواستوں کی وصولی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حج کوٹہ مکمل ہوتے ہی درخواستیں روکنے کا اعلان کر دیاجائےگا۔
انہوں نے کہا کہ عازمینِ حج درخواست جمع کروانے کے بعد متعلقہ بینک سے کمپیوٹرائزڈ رسیدضرور حاصل کریں، کمپیوٹرائزڈ رسید پر درج تاریخ اور وقت کے حساب سے ’پہلے آئیے پہلے پا ئیے‘ کی بنیاد پر ہی فیصلہ ہوگا۔
ترجمان کےمطابق سپانسرشپ حج سکیم بھی ’پہلے آئیے پہلے پائیے‘ کی بنیاد پرجاری رہےگی، سرکاری کوٹہ مکمل ہونے پر حج واجبات کی دوسری قسط کی تاریخ کا اعلان کیا جائےگا، عازمینِ حج نئی ہدایات کے لیے’پاک حج موبائل ایپ ‘ کا استعمال کریں۔

🎤 PTI Senator Mohsin Aziz’s Bold Speech in Senate | D-Chowk Issue | PTI’s New Plan



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *