وزیر اعلیٰ ہنرمند پروگرام ، نوجوانوں کی مشرقی وسطیٰ میں نوکریوں کی تلاش کا کام شروع

پروگرام سے پاکستان کی بین الااقومی سطح پر ساکھ کو بہتر بنانے میں نمایاں تبدیلی آئے گی، احمد خان


| لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ ( پی ایس ڈی ایف ) نے وزیر اعلیٰ ہنرمند پنجاب پروگرام کے تحت نوجوانوں کی مشرقی وسطیٰ میں نوکریوں کی تلاش کا کام شروع کر دیا۔
پروگرام کے تحت نوجوان پاکستانیوں کو بیرون ملک روزگارکے حصول کے لیے درکار تربیت فراہم کی جائے گی جس کے ذریعے انکی بیرون ملک روزگارکے مواقعوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گا تاکہ انکا مستقبل اور پاکستانی معیشت کو مضبوط کیا جا سکے۔
پروگرام کے پہلے مرحلے میں دس ہزار نوجوانوں کو مشرقی وسطیٰ کی روزگار فراہم کرنے والے اداروں کی ضروریات کے مطابق مہارتوں کی تربیت فراہم کروا کے روزگار فراہمی کا بندوبست کیا جائے گا اور بین الااقومی مارکیٹ میں بہت زیادہ طلب والی مہارتوں بشمول صحت کی دیکھ بھال، تعمیر، مہمان نوازی، اور دیگر کی تربیت فراہم کی جائے گی۔
پروگرام کے حوالہ سے میٹنگ کرتے ہوئے سربراہ وزیراعلی پنجاب ٹاسک فورس برائے سکلز ڈوپلمنٹ عدنان افضل چٹھہ نے کہا کے حکومت نے ایسی مہارتوں کی تربیت کی نشاندہی کی ہے جس سے پنجاب کے نوجوانوں کے لیے بین الااقومی مارکیٹوں میں روزگار کے حصول میں آسانی پیدا ہو گی۔
پی ایس ڈی آیف کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر احمد خان کے مطابق اس پروگرام سے تربیت یافتہ ماہر کاریگروں کی دستیابی سے پاکستان کی بین الااقومی سطح پر ساکھ کو بہتر بنانے میں نمایاں تبدیلی آئے گی۔