وزیر اعظم کے ایک اور ساتھی نے استعفیٰ دے دیا! وجہ کیا نکلی؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے معاون خصوصی جمشید چیمہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، جمشید اقبال چیمہ نے استعفا این اے 133 میں ضمنی الیکشن لڑنے کیلئے بطور امیدوار نامزد کرنے پر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے معاون خصوصی فوڈ سکیورٹی جمشید اقبال چیمہ کو این اے 133 میں ضمنی الیکشن لڑنے کیلئے

پارٹی امیدوار نامزد کردیا ہے۔جس پر جمشید اقبال چیمہ نے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفا دے دیا ہے، جمشید چیمہ بطورجلد باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت تحریک انصاف کے امیدوار حلقے میں انتخابی مہم شروع کررہے ہیں، اس دوران جمشیدچیمہ نے حلقے میں اپنے حمایتی دھڑوں کی حمایت کیلئے ملاقاتیں بھی شروع کردی ہیں۔واضح رہے مسلم لیگ ن کے ایم این اے پرویز ملک کے انتقال کے باعث یہ نشست خالی ہوئی ہے، 2018 میں اس حلقے سے پی ٹی آئی رہنماء اعجاز چوہدری نے الیکشن لڑا تھا۔لیکن اب پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ نے لاہور کے انتخابی حلقہ این اے133 کے ضمنی الیکشن کے لئے متفقہ طور پر جمشید اقبال چیمہ کو پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے ضمنی الیکشن میں امیدوار کے طور پر نامزد کر دیا ہے۔ یاد رہے گزشتہ دنوں مسلم لیگ ن کے ایم این اے پرویز ملک کے انتقال کے باعث این اے 133 لاہور کی نشست خالی ہوگئی ہے۔ عام انتخابات میں اس حلقے سے ن لیگی رہنماء پرویز ملک تحریک انصاف کے امیدوار اعجاز چوہدری کو ہرا کر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔یہ نشست پرویز ملک کی پکی سیٹ سمجھی جاتی ہے، پرویز ملک پانچ بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ پرویز ملک 1997 سے پانچ مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور اب بھی رکن قومی اسمبلی تھے۔ پرویز ملک پرویز کا شمار مسلم لیگ (ن) کے جانثار اور وفادار ساتھیوں میں ہوتا تھا۔پرویز ملک لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بھی صدر رہے۔ تاہم مسلم لیگ ن نے تاحال اس نشست پر کسی امیدوار کو نامزد نہیں کیا۔ مرحوم پرویز ملک کی اہلیہ شائستہ پرویز اور بیٹا بھی ارکان اسمبلی ہیں۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت پرویز ملک کے اہلخانہ یا عزیزواقارب میں سے ہی کسی کو اس نشست پر امیدوار نامزد کرے گی۔

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

3 hours ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

3 hours ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

4 hours ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

4 hours ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

4 hours ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

4 hours ago