مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں دنیا بھر میں آئی ہے، اسد عمر

حکومت کے خاتمے کی باتیں چھٹی بار کی جارہی ہیں، اللہ نے جو لکھا ہے وہی ہوگا، مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں دنیا بھر میں آئی ہے، سی پیک کے دائرہ کار میں وسعت آتی جارہی ہے، کچھ ممالک نہیں چاہتے کہ سی پیک وسعت پکڑے،پچھلے 2 سے 3ماہ میں 200ارب روپے کے پروجیکٹس کی منظوری دی ،پاکستان پر امن اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے، امید ہے افغانستان پر دنیا 90 کی دہائی کی غلطی نہیں دہرائے گی،وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی پریس کانفرنس

واشنگٹن/اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کے لیے تیزی سے کام کر رہے ہیں،پچھلے سال ترقیاتی اخراجات 100 فیصد ہوئے، پچھلے سال ترقیاتی بجٹ 600ارب روپے تھا، اخراجات زیادہ ہوئے،پاکستان پر امن اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے، افغانستان میں پائیدار استحکام شمولیتی حکومت سے ہی آئے گا ، امریکہ میں پاکستانی سفارت خانے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے خاتمے کی باتیں چھٹی بار کی جارہی ہیں،ا للہ نے جو لکھا ہے وہی ہوگا،

مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں دنیا بھر میں آئی ہے،اسد عمر نے امریکا میں پاکستانی سفارتخانے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے پاکستان کو کورونا ویکسین فراہم کی، سی پیک کے دائرہ کار میں وسعت آتی جارہی ہے، کچھ ممالک نہیں چاہتے کہ سی پیک وسعت پکڑے،

انہوں نے کہا کہ پچھلے 2سے 3ماہ میں 200ارب روپے کے پروجیکٹس کی منظوری دی، سرمایہ کاری کے لیے تیزی سے کام کر رہے ہیں، پاکستان میں چلنے والی نجی شعبے کی کمپنیوں سے متعلق بھی بات چیت ہوئی ہے۔اسد عمر نے کہا کہ پاکستان پر امن اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے، افغانستان میں پائیدار استحکام شمولیتی حکومت سے ہی آئے گا، ہم بھی افغانستان میں شمولیتی حکومت کے خواہش مند ہیں، بد قسمتی سے دو سپر پاورز نے افغانستان پر قبضہ کیا،اسد عمر نے کہا کہ 40سالہ افغان جنگ سے پڑوسی ممالک کو بھی نقصان پہنچا، 90کی دہائی میں افغانستان کو چھوڑ کر غلطی کی گئی، امید ہے افغانستان پر دنیا 90 کی دہائی کی غلطی نہیں دہرائے گی۔

Recent Posts

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

2 mins ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

5 mins ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

10 mins ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

31 mins ago

اگلے سال پی ایس ایل کے لیے پی سی بی نے آئی پی ایل سے متصادم تاریخیں تجویز کردیں

(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کی…

1 hour ago

ملک میں عوامی نمائندگی دکھائی نہیں دے رہی، مولانا فضل الرحمان

ٹھٹھہ (قدرت روزنامہ)سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اس وقت…

2 hours ago