بی ایم سی کے بعد جامعہ بلوچستان کے ہاسٹل کو بھی خالی کرا دیا گیا ہے ، بی ایس او
تربت(قدرت روزنامہ)بی ایس او کے چیئرمین بالاچ قادر نے نے کہا ہے کہ بی ایم سی کے بعد جامعہ بلوچستان کے ہاسٹل کو بھی خالی کرا دیا گیا ہے۔صوبائی محکمہ داخلہ نے یونیورسٹی کو نوٹفکیشن جاری کیا ہے کہ ہاسٹلز کو مکمل سیل کردو جبکہ وائس چانسلر اور انتظامیہ اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہوکر یونیورسٹی کو یرغمال بنا رہے ہیں۔حکومت بلوچستان کی جانب سے تعلیمی اداروں کو سیکورٹی چھاؤنیوں میں تبدیل کرنے کا پروگرام ایک انتہائی گھناؤنی سازش ہے جس کے خلاف بلوچ و پشتون طلباء بھرپور سیاسی مزاحمت کرینگے۔ہم واضح طور پر پیغام دیتے ہیں کہ تعلیمی اداروں پر قبضہ کے خلاف بلوچستان کی تمام طلباء تنظیمیں بھرپور احتجاج کرینگی۔