افغان حکومت کو یکطرفہ طور پر تسلیم نہیں کریں گے:فواد چوہدری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی افغانستان میں امن کیلئے کوششیں جاری ہیں،افغان طالبان سے بات کر رہے ہیں کہ دیگر گروپوں کو بھی ساتھ لے کر چلیں،افغان حکومت کو یکطرفہ طور پر تسلیم نہیں کریں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے دبئی میں نیوز کانفرنس میں کہا کہ افغانستان کی صورتحال کا اثر براہ راست پاکستان پر ہوتا ہے،پاکستان افغانستان میں استحکام چاہتا ہے،افغان حکومت کو تسلیم کرنے کے حوالے سے خطے کے ممالک کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں،انکا کہنا تھا کہ ڈالر کی افغانستان اسمگلنگ کے باعث روپے کی قدر میں کمی آئی۔

انہوں نے کہا ،رواں سال گندم اور گنے کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے،زراعت کے شعبے میں ملکی معیشت میں 1100ارب کا اضافہ کیا گیا،ٹیکسٹائل کی صنعت کو بھی فروغ حاصل ہو رہا ہے،ہمارے پاس 2023تک ٹیکسٹائل کے آرڈرز ہیں،تعمیرات کے شعبے میں بھی ریکارڈ سرمایہ کاری آ رہی ہے،،تعمیرات کے شعبے میں تین لاکھ نئی نوکریاں پیدا ہوئی ہیں۔

فواد چوہدری نے کہابیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ریکارڈ زرمبادلہ ملک بھیجا،کورونا وباء کے باعث دنیا بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،موجودہ حکومت نے کورونا وباء کا بہترین انداز میں مقابلہ کیا،کورونا کے باعث دنیا کی 5بڑی معیشتوں کو دھچکا لگا۔

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

43 mins ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

58 mins ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

1 hour ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

1 hour ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

1 hour ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

2 hours ago