رنبیر کپور کے ساتھ وائرل تصاویر، ماہرہ خان نے 7سال بعد خاموشی توڑ دی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کے ساتھ تصاویر وائرل ہونے کے بعد وہ بہت زیادہ ذہنی تناؤ میں تھیں۔
بی بی سی ایشین نیٹ ورک‘ کو دیے گئے انٹرویو میں اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ ماضی میں ان کی بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور کے ساتھ چند تصاویر وائرل ہوئی تھیں جس پر پاکستان اور ہندوستان دونوں ممالک کی جانب سے خوب تنقید کی گئی تھی اور انہوں نے اس تنازع پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیاتھا۔
ماہرہ خان نے اس واقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ تصاویر لیک ہونے کے بعد وہ بہت زیادہ ذہنی دباؤ میں تھیں اور ان کی ذاتی زندگی بہت متاثر ہوئی تھی اس وقت انہوں نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ عوامی سطح پر کچھ نہیں کہیں گی۔
ماہرہ خان کے مطابق اس واقع کے بعد انہوں نے خاندان کی حفاظت کے لیے مختلف فیصلے لیے اور اس بات نے انہیں پریشان رکھا کہ شاید ان کا کیرئیر ختم ہو رہا ہے لیکن وہ جن برانڈز کے ساتھ کام کر رہی تھیں وہ ان کے ساتھ کھڑے رہے اور اس سے انہیں آگے بڑھنے کی ترغیب ملی۔
انٹرویو کے دوران ماہرہ خان اپنی دوسری شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے جذبانتی ہو گئیں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش تھی کہ جب وہ دوسری بار دلہن بنیں تو بیٹا ان کے ساتھ ہو اور بیٹے ان کی خواہش پوری کی اور وہ ان کے ساتھ سائے کی طرح رہے اور انہوں نے بیٹے ہپر فخرکیا۔
واضح رہے کہ سال 2017 میں رنبیر کپور کی ماہرہ خان کے ہمراہ چند منتازع تصاویر منظرِعام پر آئی تھیں، جن میں ماہرہ خان سفید رنگ کے مختصر لباس میں رنبیر کپور کے ساتھ آدھی رات کو نیویارک کی سڑکوں پر سگریٹ نوشی کرتی ہوئی نظر آرہی تھیں۔
ان تصاویر نے پاکستان سمیت بھارتی میڈیا میں ہنگامہ مچا دیا تھا اور ماہرہ خان کو مختصر لباس پہن کر سگریٹ پینے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیاتھا۔