پنجاب میں بھی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا


لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کے اسکولز میں موسم سرما کی تعطیلات کااعلان کردیا گیا ۔ محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے صوبے میں موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق20 دسمبر سے اسکولز میں سردیوں کی چھٹیوں کا آغاز ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 10 جنوری 2025 تک اسکولز میں چھٹیاں ہونگی اور تمام اسکولز 13 جنوری سے دوبارہ کھلیں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری ونجی اسکولز پر ہوگا۔