بلوچستان میں ایل پی جی بو ٹلنگ پلا نٹس قا ئم کئے جائیں گے ،سرما یہ کا ری بو رڈ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ سے ریجنل آفس کراچی میں ڈائنامک انجینئرنگ اینڈ آٹومیشن کے گروپ سی ای اواویس میر نے ملاقات کی، ملاقات میں صاف توانائی کو فروغ دینے اور ایل پی جی بوٹلنگ پلانٹس کے قیام کے ذریعے بلوچستان کے جنگلات کی حفاظت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ملاقات کا مقصد جنگلات کی کٹائی کو کم کرنا اور مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا تھا۔بلال خان کاکڑنے کہا کہ بلوچستان کو قدرت نے بے پناہ نعمتوں سے مالا مال کیا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ان وسائل اور سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے، بلوچستان نہ صرف یہاں کے لوگوں بلکہ پارے ملک کی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، اس صوبے میں بے انتہا پوٹینشل موجود ہے،بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں سرمایہ کاروں اور کاعروباری طبقے کو بلوچستان میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کر رہا ہے اور اسکے ساتھ ساتھ انہیں ہر طرح کی معلومات اور سہولیات بھی فراہم کر رہا ہے تاکہ صوبے میں کاروبار کرنا آسان ہو اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو۔انہوں نے ڈائنامک انجینئرنگ اینڈ آٹومیشن کو اپنی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایاجبکہ گروپ کے سی ای او اویس میر نے بی بی او آئی ٹی کے کردار کی تعریف کی۔