لاہور: شہر میں بادلوں کا بسیرا، مختلف مقامات پر موسم سرما کی پہلی بارش
بارش سے خشک موسم میں قدرے کمی آگئی،آج دن بھر بادلوں، سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات
لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں آج بادلوں کا بسیرا ہے جب کہ مختلف علاقوں میں رواں موسم سرما کی پہلی بارش کے ساتھ موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش سے خشک موسم میں قدرے کمی آگئی ہے جب کہ آج شہر میں دن بھر بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ بادلوں کو بسیرے کے دوران وقفے وقفے سے ہلکی بارش کے بھی امکانات ہیں اور ہلکی بارش کا سلسلہ آج پورا دن رہے گا اور کل سے دوبارہ خشک موسم کا سلسلہ شروع ہوگا۔
دوسری جانب بارش کے پیش نظر ایم ڈی واسا نے تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کی اسکرینوں کو مکمل صاف رکھنے کی ہدایات کردی۔
اپنے ایک بیان میں ایم ڈی واسا نے کہا کہ تمام مرکزی شاہراہوں اور انڈر پاسز کو مکمل کلیئر رکھا جائے۔