بابر اعظم کی بہترین کارکردگی، والد خوشی سے رو پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف بہترین کارکردگی اور جیت پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد روپڑے۔

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کی بہترین کارکردگی اور جیت کے بعد ایک ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے جس میں بابر اعظم کے والد کو روتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by afiablogs (@afiablogs)


اس ویڈیو میں بابر اعظم کے والد اپنے بیٹے کی شاندار پرفارمنس پر بے حد خوش ہیں اور اپنے جذبات پر قابو نارکھتے ہوئے روپڑے ہیں۔


بابر اعظم کے والد پاکستان کی جیت کے بعد خوشی میں رو پڑے اور جذبات میں خوشی سے اتنا روئے کہ اردگرد اسٹیڈیم میں موجود پاکستانی شائقین کرکٹ نے انہیں گلے لگا لیا ،یہاں تک کہ تماشائیوں کے درمیان چاچا کرکٹ نے بھی بابر اعظم کے والد کو گلے لگا یا ۔