’’سلمان خان نے زبردستی شراب پلانے کی کوشش کی‘‘، سونو سود

جب کسی کو شراب پینے کا شوق ہوتا ہے تو وہ چاہتے ہیں کہ دوسرے بھی پیئیں


ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے معروف اداکار سونو سود نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان نے انھیں شراب پینے کےلیے قائل کرنے کی کوشش کی تھی۔
بھارتی اداکار اپنی فٹنس اور صحت مند طرز زندگی کےلیے بھی بہت مشہور ہیں۔ اداکار کا کہنا ہے کہ انھوں نے کبھی بھی شراب نہیں پی، کیونکہ وہ اسے پسند نہیں کرتے۔
اپنے انٹرویو میں اداکار نے یہ انکشاف کیا کہ فلم ’’دبنگ‘‘ میں ان کے ساتھی اداکار اور بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے ان کے مشروب میں شراب ملانے کی کوشش کی تھی لیکن سونو نے اس مشروب کو نہیں پیا۔
سونو کا کہنا تھا کہ میں شراب سے دور رہتا ہوں لیکن بہت سے ساتھی اداکار مجھے شراب پلانے کی کوشش کرچکے ہیں۔ وہ کہتے تھے کہ آج اس کو پلا کر رہیں گے، اور بہت سے لوگوں نے میرے گلاس میں چپکے سے شراب ملانے کی کوشش بھی کی۔
اداکار کا کہنا تھا کہ ’’سلمان بھائی کو بڑا شوق رہتا تھا، وہ کہتے تھے کہ ایک کام کر ذرا، ریڈ بل کے اندر ڈال کے لا تھوڑی سی۔
سونو نے اس حرکت پر ہنستے ہوئے بتایا کہ وہ چالاکی سے مجھے گلاس دیتے اور میں واپس کردیتا تھا۔ وہ مسلسل دیکھتے رہتے تھے کہ میں نے گلاس کسی اور کو تو نہیں دے دیا۔
سونو نے کہا کہ جب کسی کو شراب پینے کا شوق ہوتا ہے تو وہ چاہتے ہیں کہ دوسرے بھی پیئیں۔ لیکن میں نے کبھی نہیں پی، کیونکہ مجھے کبھی بھی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *