اداکارہ کبریٰ خان کی گوہر رشید سے شادی کی تیاریاں شروع؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار گوہر رشید اور کبریٰ خان کی شادی کی تیاریوں کا آغاز ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
جیو نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک انسٹاگرام پیج جو شو بز شخصیات کی خبریں شیئر کرنے کے لیے مخصوص ہے، نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں ستارے اپنی شادی کی تیاری کر رہے ہیں۔ یہ افواہیں گوہر رشید کے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد شروع ہوئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Gohar Rasheed (@mirzagoharrasheed)

گوہر نے “بسم اللہ کے کیپشن کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں شازیہ واجد، واجد رؤف اور دیگر اداکار دوست شامل تھے۔
پیج کے مطابق نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے شادی کی تیاریوں کا عمل کراچی میں جاری ہے جس میں ایک شاندار جشن کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ بھی رپورٹ ہوا ہے کہ اداکاروں نے جشن کے حصے کے طور پر گزشتہ رات ڈانس کی مشق کی۔
یاد رہے کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کے درمیان قریبی دوستی اور تعلق ہے۔کچھ مہینے پہلے ایک انٹرویو کے دوران، گوہر رشید نے اعتراف کیا تھا کہ وہ اب اکیلے نہیں ہیں اور کبریٰ کے ساتھ اپنے گہرے تعلق کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “میں اپنی زندگی کا تصور اس کے بغیر نہیں کر سکتا۔ میں اس کے بارے میں اتنی باتیں کر سکتا ہوں کہ یہ ایک پورا شو بن جائے۔”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *