سعودیہ کی سستی ترین ایئر لائن کے پاکستان آنے سے ٹکٹ کتنے سستے ہو جائیں گے؟
فلائی آ ڈیل کی پہلی پرواز 3 فروری کو جدہ سے کراچی پہنچے گی
سعودی عرب (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی سستی ترین ایئر لائن ”فلائی آ ڈیل“ کی آئندہ ماہ فروری سے پاکستان کے لیے آپریشنز شروع ہوجائیں گے جس کے بعد قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے کہ اس نئے آپریشنز سے ٹکٹ کی قیمت میں کتنا فائدہ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق سعودی ائیر لائنز کی پہلی ”فلائئ آڈیل“ پہلی پرواز 3 فروری کو سعودی عرب ریاض سے براستہ جدہ سے کراچی پہنچے گی۔
فلائی اے ڈیل کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق ’فلائی آ ڈیل‘ کو پاکستانی حکام کی طرف سے اجازت نامہ مل چکا ہے اور وہ ہفتے میں دو دن کراچی اور دو دن لاہور سے جدہ اور ریاض کے لیے اپنی سروسز فراہم کرے گی۔
اعلامیہ کے مطابق عام طور پر بین القوامی پروازون میں کھانا، سامان اور وزن کے حساب مسافروں کو مخصوص رقم ادا کرنا ہوتی جو ان کے لئے مہنگی ہوتی ہے۔
نئی فضائی کمپنی آنے سے ٹکٹوں کی قیمتیں کم ہوں گی، پاکستان سے سعودی عرب جانے اور آنے والی ائیر لائنز کے درمیان مقابلہ ہو گا اور اس کا یقینا فائدہ مسافروں کو ہوگا۔
فلائی اے ڈیل اس وقت دبئی، عمان، استنبول اور قاہرة کے لیے اپنی پروازیں آپریٹ کر رہی ہے۔ ان مقامات کے بعد اب فلائی اے ڈیل سعودی عرب کے مختلف شہروں جیسے ریاض، جدہ اور دمام سمیت دیگر شہروں کے لیے پروازیں آپریٹ کرے گی۔
فلائی آ ڈیل کم خرچ یعنی سستی سروس ہے اس لیے اگر کمپنی کی بجائے صارف کے حوالے سے دیکھا جائے تو یہ صارفین کے لیے سستے سفر کی ایک نئی امید دکھائی دے رہی ہے۔
ایوی ایشن سے تعلق رکھنے والے ایک ذمہ دار نے بتایا کہ ایسی فلائٹس جس میں صارفین سے کھانے پینے اور سامان کے وزن کا معاوضہ اس کے استعمال کی صورت میں ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ سستی پڑتی ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ پاکستان کی تمام ائیر لائنز سعودی عرب کے تمام ائیر پورٹ پر جا سکتی ہیں اس طرح سعودی ائیر لائنز بھی پاکستان آ سکتی ہیں۔
ایوی ایشن کے ماہر افسر ملک کے مطابق اوپن اسکائیز معاہدے کے تحت ہر دو ملک ایک دوسرے کی ائیر لائنز کو اپنے کسی بھی شہر میں سروس فراہم کرنے کی اجازت دینے کے پابند ہوتے ہیں۔
ٹکٹ فروخت کرنے والی ایک اور نجی کمپنی سے منسلک معین اختر کہتے ہیں کہ سعودی عرب کے لیے اس وقت ہمارے پاس تین ملکی فضائی سروسز ہیں جن میں پی آئی اے، ائیر سیال، ائیر بلیو اور ایک سعودی ائیر لائن کا آپشن ہے اور اب ایک اور یعنی فلائی آ ڈیل کا اضافہ ہو جائے گا۔
وہ کہتے ہیں کہ یہ ایک مصروف روٹ ہے اور سارا سال ٹکٹس کی فروخت نہ صرف عمرے اور حج کے لیے جانے والوں کی ہوتی ہے بلکہ وہاں کام کے لیے موجود پاکستانیوں کی بھی بڑی تعداد آتی جاتی ہے۔
ان کے مطابق اس وقت عمرے کا ٹکٹ پاکستانی کرنسی میں ڈیڑھ لاکھ سے ایک لاکھ ستر ہزار کے درمیان ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ اگلے ماہ نئی ائیر لائن کے آنے سے یہ قیمت دس سے پندرہ ہزار تک کم ہو گی اور نتیجتاً دیگر ائیر لائنز بھی مسافروں کو متوجہ کرنے کے لیے ٹکٹ کی قیمت میں کچھ کمی کریں گی
معین اختر نے بتایا کہ ’فی الحال تو فلائی آ ڈیل کا نام ہماری فہرست میں اپ گریڈ نہیں ہوا تاہم وہ کہتے ہیں کہ جتنی زیادہ آپشنز ہوں گی صارفین کے لیے ٹکٹ اتنا ہی سستا ہو جائے گا۔جبکہ بین الاقوامی پروازوں پر جانے والے مسافر بھی راستے میں عمرہ کرنے کے لیے چند دن جدہ کا روٹ استعمال کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ 2021 میں سعودی عرب میں شروع ہونے والی ایک بجٹ اور سستی ایئر لائن ہے جس نے گذشتہ برس پاکستانی عازمین حج کے لیے بھی اپنی سروسز فراہم کی تھیں اور فی الحال بین الاقوامی سطح پر اس کے سعودی عرب کے علاوہ مختلف ممالک میں آپریشنز جاری ہیں۔