اداکارہ راکھی ساونت کی نئے سال پر مدینہ منورہ سے جاری ویڈیو وائرل
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور ڈانسر راکھی ساونت جو اپنی متنازعہ شخصیت کے لیے جانی جاتی ہیں، اس وقت مدینہ منورہ میں موجود ہیں جہاں سے وہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ جائیں گی۔ نئے سال کے موقع پر مسجد نبوی ﷺ سے انہوں نے اپنے پرستاروں کے لیے پیغام بھی جاری کیا ہے۔
اپنی ویڈیو میں راکھی نے کہا دنیا نیا سال منا رہی ہے اور وہ یہاں زیارت کر رہی ہیں ان کا نیا سال عمرہ سے شروع ہوا ہے۔ راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ 2025 ان کی زندگی کا بہترین سال ہو گا۔ کیونکہ انہوں نے اس سال کی شروعات عمرے سے کی ہے۔
راکھی ساونت نے مزید کہا کہ کروڑوں مسلمان لوگ زیارت کے لیے مدینہ منورہ میں موجود ہیں لیکن کوئی کسی کو دھکا نہیں دے رہا لوگ دعا کر رہے ہیں اور وہ بھی اپنے تمام دوستوں اور ضرورت مندوں کے لیے دعا کر رہی ہیں۔
راکھی ساونت نے مزید کہا کہ کروڑوں مسلمان لوگ زیارت کے لیے مدینہ منورہ میں موجود ہیں لیکن کوئی کسی کو دھکا نہیں دے رہا لوگ دعا کر رہے ہیں اور وہ بھی اپنے تمام دوستوں اور ضرورت مندوں کے لیے دعا کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی راکھی ساونت عمرہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کرچکی ہیں انہوں نے چند سال قبل ایک ہندوستانی مسلمان عادل درانی سے شادی کی اور اسلام قبول کیا لیکن بدقسمتی سے ان کی شادی کامیاب نہیں ہوئی تاہم شوہر سے علیحدگی کے بعد امن کی دعا کرتے ہوئے راکھی ساونت نے عمرہ کا سفر شروع کیا اور اس سال کا آغاز بھی انہوں نے روحانی سفر سے کیا ہے، فی الحال راکھی ساونت مدینہ میں موجود ہیں جہاں سے وہ خانہ کعبہ جائیں گی اور عمرہ ادا کریں گی۔