پی ٹی آئی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات کا وعدہ پورا نہیں کر سکے،عرفان صدیقی نے تسلیم کر لیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے تسلیم کیا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات کا وعدہ پورا نہیں کر سکی۔
بات کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ نے ہم جو وعدہ کرتے ہیں اُسے عملی جامہ پہنانا چاہیے تا کہ ہم جب اُن سے وعدہ پورا کرنے کا کہیں توہماری بات میں زیادہ وزن ہو۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ جب ہم نے پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات کرانے کی کمٹمنٹ دے دی تھی تو پوری کرنی چاہیے تھی ،البتہ کمیٹی کا کوئی رکن ملاقات کرانے کے لیے ذمہ دار نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مگرجب بہت ساری شرائط ملاقات سے نتھی کردی جاتی ہیں تو مشکلات آتی ہیں، ایک شخص بھی جا کر بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لے کر آ سکتا ہے۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی والے 40 دن سے اپنے مطالبات کی فہرست تیار کر رہے ہیں اور ہمیں کہتے ہیں کہ چند گھنٹو ں میں جواب دیں ورنہ بات ختم ہو جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پی ٹی آئی سے دوسری ملاقات میں کہا تھا کہ ہمارے کوئی مطالبات نہیں ہیں ،اس کا یہ مطلب نہیں کہ آگے بھی ہمارا کوئی مطالبہ نہیں ہو گا۔
حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایسی انڈراسٹینڈنگ ہو کہ آئندہ کوئی بھی جماعت اسلام آباد آئے تو اس کا ایک طریقہ کار ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جو ٹوئٹ کی ہے کیا وہ مذاکرات کی فضا کے لیے سازگار ہے یا نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *