وزیرخزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی سال 2024-25 کی تنخواہوں کے لیے فنڈز کی منظوری کا امکان ہے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوگا۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔اجلاس میں معیشت اور مالیاتی امور سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔ اسٹیل مصنوعات پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں توسیع کی منظوری دیے جانے کا بھی امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری پرغور اور پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی سال 2024-25 کی تنخواہوں کے لیے فنڈز کی منظوری کا امکان ہے۔ فرنٹیئر کور کے لیے بھی سال 2024-25 کے فنڈز کی منظوری زیر غور آئے گی۔ اجلاس میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے بینک گارنٹی کی واپسی کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہےکہ وزارت قومی تحفظ خوراک کے لیے 91 کروڑ روپے کی گرانٹ اور وزارت سمندر پار پاکستانیوں کے سال 2023-24 کے بجٹ تخمینے کی منظوری اورسالانہ ری بیسنگ ٹائم لائن پر نظر ثانی کیے جانے کی بھی توقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *