کئی بڑی فلمیں کر کے انڈسٹری میں ناکام ہونے والا اداکار کروڑ پتی کیسے بنا؟
نیل نے سلمان خان، پربھاس، اور کترینہ کیف جیسے بڑے ستاروں کے ساتھ بھی کام کیا ہے
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ انڈسٹری میں 13 سال کا عرصہ گزارنے والے اداکار نیل نیتن مکیش، جو اپنی فلموں کی ناکامیوں کے باعث شہرت حاصل نہیں کر سکے تھے، اب کروڑوں کما رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 43 سالہ نیل نیتن مکیش نے 2007ء میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور اس دوران 13 سال میں 11 فلاپ فلمیں دیں۔ مشہور گھرانے سے تعلق رکھنے کے باوجود وہ اپنی اداکاری سے ناظرین کے دلوں میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔
نیل نے کترینہ کیف کے جیسی بڑی اسٹار فلم نیویارک، پربھاس کے ساتھ ساہو، اور سلمان خان کے ساتھ پریم رتن دھن پایو میں کام کیا مگر پھر بھی ادکاری کی دنیا میں نام کمانے میں ناکام رہے۔
View this post on Instagram
نیل نیتن مکیش نے 1988ء میں بطور چائلڈ آرٹسٹ فلم وجے میں پرفارم کیا تھا، جبکہ 2007ء میں انہوں نے جونی غدار کے ذریعے بطور ہیرو ڈیبیو کیا۔ ان کی آخری فلم بائی پاس روڈ 2019 میں ریلیز ہوئی جو بری طرح ناکام ہوئی۔ اس کے بعد نیل نے اداکاری دے کنارہ کشی اختیار کرلی۔
اداکاری میں ناکامی کے بعد نیل نے اپنی پروڈکشن کمپنی قائم کی، جو ایک بہترین فیصلہ ثابت ہوا اور اب وہ اپنے پروڈکشن ہاؤس سے کروڑوں روپے کما رہے ہیں جو وہ بطور اداکار کبھی نہیں کما سکے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ نیل اب ایک مرتبہ پھر اپنی نئی فلم ’ حساب برابر‘ میں نظر آئیں گے، جو 24 جنوری کو ریلیز ہو رہی ہے۔