لاہور میں سی ایس ایس طالبہ کے خودکشی کرنے کی ممکنہ وجہ سامنے آ گئی

لاہور (قدرت روزنامہ) آج لاہور میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جب نواب ٹاؤن میں 25 سالہ لڑکی نے مبینہ طورپر پنکھے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ واقعہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور شواہد کا جائزہ لیا۔ پولیس کے مطابق 25 سالہ ندا نے 5 روز قبل ایک کمرشل پلازہ میں فلیٹ کرائے پر لیا تھا، ندا کا تعلق ملتان سے تھا اور وہ سی ایس ایس کی تیاری کے لیے پانچ روز قبل ملتان لاہور آئی تھی۔
طالبہ کے خودکشی کرنے کی ممکنہ طور پر وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ وہ سی ایس ایس کے امتحان میں ناکامی پر دلبرداشتہ تھیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 25 سالہ ندا اکبر نے سی ایس ایس کے امتحان میں مسلسل ناکامی پر زندگی کا خاتمہ کیا۔اس حوالے سے پولیس کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔

پولیس کے مطابق ندا اکبر سی ایس ایس کے امتحان میں دو بار ناکام ہوئی اور مایوس ہو کر زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

لاش کے قریب سے ملنے والی تحریر میں بھی ندا نے اپنی ناکامی کا اعتراف کیا۔

علاوہ ازیں اس واقعے کے حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ ندا نے 13 جولائی کو ایک خط کمرے میں چھوڑا تھا جس میں لکھا تھا کہ وہ زندگی سے ہاتھ دھو رہی ہے، اس کا وجود بوجھ اور ناکامی کے سوا کچھ نہیں۔ ندا نے اپنے خط میں یہ بھی لکھا کہ وہ ابو کو مس کرے گی، ندا نے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی اگلی زندگی میں سکون میں ہو گی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فرانزک ٹیم نے ندا کے فلیٹ سے شواہد اکٹھا کرلیے ہیں، تاحال لڑکی کی خودکشی کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں ہر پہلو پر غور کیا جا رہا ہے۔ لڑکی کی لاش برآمد ہونے پر اس کے اہل خانہ کو بھی مطلع کیا گیا ،ورثا نے پوسٹ مارٹم کروانے سے بھی انکار کر دیا ہے۔ دوسری جانب آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔

Recent Posts

ڈی جی خان؛ جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7اہلکار زخمی

ملتان(قدرت روزنامہ) ڈیرہ غازی خان میں جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر رات گئے دہشت گردوں…

2 mins ago

شادی کے لیے دولہا اپنی ہونے والی دلہن کو سمندرکی گہرائی میں لے گیا

رباط (قدرت روزنامہ) حال ہی میں مراکش کے ایک نوبیاہتا جوڑے نے اپنی شادی کی…

2 mins ago

چینی پاور پلانٹس کے بقایاجات 529 ارب کی ریکارڈ سطح پر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چینی پاور پلانٹس کے بقایاجات 529 ارب روپے کی ریکارڈ سطح تک…

10 mins ago

مالیاتی پوزیشن آئی ایم ایف کے معاشی استحکام کے دعوؤں پر سوالیہ نشان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان کی مالیاتی پوزیشن نے آئی ایم ایف کی جانب سے معیشت…

16 mins ago

سنجے دت کی 308 گرل فرینڈز ؟ لیکن یہ کیسے ممکن ہے، راج کمار ہیرانی کا ایسا انکشاف کہ ہنسی روکنا مشکل

ممبئی (قدرت روزنامہ) سنجے دت عرف ”سنجو بابا“ کی کسی زمانے میں ایک دو نہیں…

21 mins ago

کراچی میں جمعے سے گرمی کی لہر میں کمی متوقع

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں جاری گرمی کی حالیہ لہر میں جمعے سے کمی متوقع…

24 mins ago