پختونخوا میں موسم سرد، پہاڑوں پر برفباری، پارہ منفی 6 تک گر گیا

سوات، شانگلہ، مانسہرہ اور کئی علاقوں میں مطلع ابرآلود، بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان


پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا میں موسم سرد ہے جب کہ پہاڑوں پر برف باری اور درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
سوات، شانگلہ ، کوہستان ،مانسہرہ، بٹگرام ،تور غر، باجوڑ میں مطلع ابرآلود اور بعض مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے جب کہ پہاڑوں پر مزید برفباری کا امکان ہے۔
صوبائی دارالحکومت پشاور میں درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دریں اثنا کالام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6، مالم جبہ منفی 2 ، دیر بالا منفی 3، چترال ،پاراچنار کا بھی منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ر یکارڈ کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *