چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی ملاقات
ملاقات میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی موجود ہے، ذرائع کا دعویٰ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی سے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے ملاقات کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی موجود ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے چیف جسٹس پاکستان سے الگ الگ ملاقاتیں کی تھیں۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے چیف جسٹس پاکستان یحیٰ آفریی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے بھی چیف جسٹس پاکستان سے الگ ملاقات کی۔
سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کے معاملے پر جوڈیشل کمشن آف پاکستان کا اجلاس کا جوڈیشل کمشن کا اجلاس 10 فروری کو ہوگا۔
سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں دن 2 بجے ہوگا، جوڈیشل کمیشن کے ممبران کو اجلاس ایک دن پہلے بلانے سے متعلق باقاعدہ طور پر آگاہ کردیا گیا۔
سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کے لیے پانچوں ہائی کورٹس کے 5 سنیر ججز کے نام طلب کیے گئے ہیں۔