قبائلی تنازعات ترقی میں رکاوٹ،جنرل ر عبدالقادر بلوچ کی اہم شخصیت سے ملاقات

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ اور میر پرویز سیاپاد کی کوئٹہ جناح ٹاون نوتیزی ہاوس آمد ہوئی ہے بلوچستان کے ممتاز قبائلی شخصیت سابق صوبائی وزیر سخی امان اللہ خان نوتیزی سے طویل ملاقات ہوئی بلوچستان سمیت رخشان ڈویژن کی سیاست صورتحال پر گفتگو کی گئی اس موقع پر سابق وفاقی وزیر (ر)جنرل عبدالقادر بلوچ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی دشمنیاں تباہی و بربادی کی علامت ہیں قبائلی تنازعات ہمیشہ سے ترقی کی راہ میں رکاوٹ رہے ہیں سخی امان اللہ خان نوتیزی بابائے چاغی الحاج مرحوم سخی دوست جان نوتیزئی کے نقشہ قدم پر چلتے ہوئے رخشان ڈویژن میں جاری خونی تنازعات کے حل کےلیے سرگرم ہے جو قابل تحسین ہے انہوں نے مکمل یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ تمام رخشان ڈویژن میں تمام قبائل کے درمیان جاری تنازعات کے حل کے لیے بابائے چاغی الحاج مرحوم سخی دوست جان نوتیزئی کے فرزند سابق صوبائی وزیر سخی امان اللہ خان نوتیزی کے بشانہ بہ شانہ کھڑے ہیں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے بلوچستان کے ممتاز قبائلی شخصیت سابق صوبائی وزیر سخی امان اللہ نوتیزی نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ رخشان ڈویژن میں امن امان کو بحال کرنا ہوگا جاری خونی تنازعات کی وجہ سے امن و امان خراب ہے رنجشیں ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے جن کو حل کرنے کی اشد ضرورت ہے تمام معتبرین جاری خونی و دیگر تنازعات کے حل میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ تنازعات خوش اسلوبی سے حل ہوسکیں . .

متعلقہ خبریں