سعودی عرب کا وزٹ ویزا رکھنے والوں کیلئے خوشخبری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کورونا پابندیوں میں نرمی کے بعد سعودی حکومت نے وزٹ ویزا رکھنے والوں کو خوشخبری سنادی، سعودی عرب میں مقیم وزٹ ویزا ہولڈرز بھی کورونا ویکسین سے استفادہ حاصل کرسکے گے جبکہ کورونا سینٹر بھی قائم کیا جائے گا۔عالمگیر وبائی مرض کورونا نے نہ صرف پاکستانی بلکہ پوری دنیا کی معیشت کو متاثر کیا جبکہ کچھ ممالک نے سخت اقدامات اٹھاتے پابندیاں بھی عائد کیں تھیں، کورونا کی لہر میں کمی کے بعد تقریباً پابندیوں میں نرمی کی جارہی ہے، اس حوالے سے سعودی حکومت نے وزٹ ویزا رکھنے والوں کو اچھی خبر سنائی۔
سعودی وزارت صحت نے مملکت میں مقیم وزٹ ویزا ہولڈرز کے لئےبھی کورونا ویکسینیشن کی سہولت فراہم کی ہے تاکہ وبا کا خاتمہ ممکن ہوسکے،سعودی محکمہ پاسپورٹ سے استفسار کیا گیا کہ سعودی عرب میں وزٹ ویزے پرمقیم افراد کے لیے کورونا ویکسین کس طرح لگائی جاسکتی ہے؟
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت پیش کی کہ وزارت صحت کی جانب سے مملکت میں کورونا ویکسی نیشن کے لیے وزٹ ویزوں پر مقیم افراد کے لیے بھی سہولت فراہم کردی گئی ہے، غیرملکی توکلنا یا صحتی ایپ کے ذریعے بکنگ کراسکتے ہیں۔ویکسی نیشن کی تاریخ لینے پر مقررہ سینٹر کا بھی تعین کردیا جائے گا جہاں سے ویکسین لگے گی۔
واضح رہے کہ قبل ازیں پاکستان سےبحرین جانے والے مسافروں کو بھی سفر کا اجازت نامہ مل چکا ہے،کورونا وائرس کے باعث پاکستانی مسافروں پر بحرین داخلے میں پابندی میں نرمی کرتےبحرین ایوی ایشن نے نیا حکم نامہ جاری کیا تھا۔بحرین آنے والے مسافر کو کرونا نیگٹو رپورٹ جمع کروانا لازمی ہوگا، 48 گھنٹے تک کورونا نیگٹو رپورٹ قابل قبول ہوگی۔مسافروں کو بحرین میں سرکاری اجازت کے حامل ہوٹلز یا ذاتی رہائش گاہوں میں 10 دن قرنطینہ رہنا ہو گا۔

Recent Posts

پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر…

5 hours ago

سرمایہ کاروں پر مشتمل اعلیٰ سطح کاسعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد میں…

5 hours ago

پیپلزپارٹی کا وفاقی کابینہ میں شمولیت کا امکان، بلاول بھٹو کو کونسی وزارت ملے گی ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکمران اتحاد مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)…

6 hours ago

انجینئر امیر مقام نے وکلاء کو 9مئی کے حوالے سے “مشورہ ” دیدیا

سوات (قدرت روزنامہ) وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام…

6 hours ago

ایرانی سفیر اور امیر جماعت اسلامی کی ملاقات: پاک، ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ایرانی سفیر رضا…

6 hours ago

ایک وقت میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ہوا کرتی تھی،اب حالات بہتر ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات اب…

6 hours ago