نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد شعیب اختر نے بھارتی ٹیم سے متعلق ایک اور بڑی پیش گوئی کر دی

لاہور (قدرت روزنامہ)راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شکست کی کامیاب پیش گوئی کے بعد بھارت سے متعلق ایک اور پیش گوئی کی ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھارت کی افغانستان کے ہاتھوں شکست کی بھی پیش گوئی کردی ہے۔شعیب اختر نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ اگر بھارت ٹاس ہار گیا تو افغانستان سے بھی ہار جائے گا۔پروگرام میں شریک انضمام الحق نے کہا کہ بھارت پریشر کی وجہ سے نیوزی لینڈ سے ہارا، نمیبیا بھی نیوزی لینڈ کے خلاف بھارت سے زیادہ سکور کرلیتی۔

سہیل تنویر نے کہا کہ بھارت کی بولنگ تو کبھی ان کی طاقت نہیں تھی مگر پچھلے دو میچوں میں بھارت کی بیٹنگ بھی بری طرح ناکام ہوئی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارت کو نیوزی لینڈ نے شکست دے کر اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ مزید دشوار کردی ہے۔بھارت کا اگلا میچ 3 نومبر کو افغانستان کیخلاف ہے۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ کے پی اگر چڑھائی کریں گے تو ان سے قانون کے مطابق نمٹیں گے، گورنر خیبر پختونخوا کا بیان

پشاور(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا (کے پی) فیصل کریم کنڈی نےکہا ہےکہ وزیراعلیٰ کے پی اگر…

3 hours ago

وزیر دفاع خواجہ آصف نے 9 مئی کے حوالے سے پیغام جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف…

4 hours ago

مولانا فضل الرحمان نے کراچی جلسے کے بعد کا لائحہ عمل بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئندہ کے…

4 hours ago

پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ کردیا گیا، نئی اضافہ شدہ…

4 hours ago

رواں سال اپریل کے مہینے میں بھی گندم درآمد کیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رواں سال مسلسل 2 ماہ تک گندم درآمد کیے جانے کا…

4 hours ago

9 مئی حملے ملک کے خلاف سوچی سمجھی سازش تھی، کامران ٹیسوری کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 9 مئی کو فورسز پر حملہ…

4 hours ago