ابا جی آپ نے بھی تو یہ کام کیا تھا ، پھر مجھے کیوں روکتے ہیں ،آصف علی کے والد انہیں کس بات سے روکتے تھے جس پرانہوں نے والد کہ یہ جواب دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ابا جی آپ نے بھی تو یہ کام کیا تھا ، پھر مجھے کیوں روکتے ہیں ،آصف علی کے والد انہیں کس بات سے روکتے تھے جس پرانہوںنے والد کہ یہ جواب دیا ، حیران کن خبر ۔۔۔ آصف علی کو ان کے والد بچپن میں کرکٹ کھیلنے سے کیوں روکتے تھے جس پر انہوںنے کیا جواب دیا کہ پھر کبھی زندگی میں ان کے والد نے انہیں منع نہیں کیا ۔ قارئین ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاک افغان ٹاکراجس نے بھی دیکھا وہ آصف علی کی شاندار پرفارمنس کو سراہے بغیر نہیں رہ سکا جس کے بعد آصف علی کے والد اور ان کے اہل خانہ کو پاکستانیوں کی جانب سے مبارکباد وں کا سلسلہ شروع ہوا جو ابھی تک جاری ہے ۔

آصف علی کےوالد کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پروائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اینکر کے سوال پر آصف علی بتاتے ہیں کہ وہ بھی باقی والدین کی طرح آصف کو کرکٹ کھیلنے سے روکتے تھے تاہم کیونکہ وہ خود بھی فٹ بال پلیئر تھے تو آصف نے انہیں جواب دیا کہ ابا جی آپ بھی تو کھیلتے تھے جس کے بعد آصف علی کو ان کے والد نے کرکٹ کھیلنے سے کبھی نہیں روکا۔ آصف علی کے والد کا مزید کہنا تھا کہ مجھے آصف کے چھکوں سے زیادہ پاکستان کے جیتنے کی خوشی ہے ۔