گجرانوالہ میں ولیمے کے دن حرکت قلب بند ہونے سے دلہا جاں بحق
حافظ عمر شادی کے سلسلے میں اٹلی سے وطن واپس آیا تھا

گجرانوالہ(قدرت روزنامہ)گجرانوالہ میں ولیمے کے دن حرکت قلب بند ہونے سے نوجوان دلہا زندگی کی بازی ہار گیا۔
گاؤں بینکہ چیمہ کا رہائشی حافظ عمر شادی کے سلسلے میں اٹلی سے وطن واپس آیا تھا اور گزشتہ روز شام کو دعوت ولیمہ تھی۔
ولیمے کی تقریب سے قبل نوجوان کو دو پہر کے وقت دل کا دورہ پڑا جس پر اہل خانہ نے حافظ عمر کو کارڈیالوجی وزیرآباد منتقل کیا لیکن جانبر نہیں ہو سکا۔
نوجوان دلہا کی موت پر اہل خانہ سمیت پورا گاؤں غم سے نڈھال ہوگیا۔ حافظ عمر کی باقی تین بھائی بھی بیرون ملک مقیم ہیں جو شادی کے لیے پاکستان آئے ہوئے تھے۔