کل راولپنڈی میں بنگلہ دیش کے ساتھ بڑے اسکور والا میچ ہوگا، کیوی کپتان مچل سینٹنر
پنڈی اسٹیڈیم کی پچ سپورٹنگ ہے،امید ہےسیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گ، کیوی کپتان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے اپنے بیان میں کہا کل راولپنڈی میں بنگلہ دیش کے ساتھ بڑے اسکور والا میچ ہوگا۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کےموقع پرنیوزی لینڈ کےکپتان مچل سینٹنر نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بنگلہ دیش کےکھلاڑی فارم میں ہیں،اوران کے پاس اچھے اسپنرز موجود ہیں، ہم نے بھی اپنی مکمل پلاننگ کر رکھی ہے، پنڈی اسٹیڈیم کی پچ سپورٹنگ ہے،امید ہےسیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گے۔
پاکستان کیخلاف کھلاڑیوں نے بہترین پرفارم کیا۔خاص طور پر ٹام لیتھم نے شاندار کارکردگی دکھاٸی ،جو پلان بنایا تھا اسی پر عمل کیا،پاکستان میں کرکٹ کھیل کر مزا آرہا ہے،ہاٸی اسکورنگ میچ ہورہے ہیں۔
چیمپینز ٹرافی میں کسی ٹیم کو آسان حریف نہیں لیں گے،فوکس ہر میچ میں جیت کا ہے۔