ہرا دھنیا، لیموں اور ۔ ۔ ۔ ۔ ۔!! موٹاپے سے نجات بہت آسان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دنیا بھر میں موٹاپے کا شکار افراد کی تعداد آئے روز بڑھتی جا رہی ہے، مرد ہوں یا خواتین موٹاپے سے نجات کے لیے مختلف اسپتالوں، کھیل کے میدانوں اور جم کے چکر کاٹتے دکھائی دیتے ہیں۔
اگر آپ بغیر کسی مشقت کے اس مرض سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں ڈاکٹر عیسیٰ کے اس نسخے پر عمل کرکے موٹاپے کو خیر باد کہہ سکتے ہیں۔ اس کیلیے آپ کو صرف تین اجزاء کی ضرورت ہوگی۔
موٹاپا کم کرنے کا نسخہ
اجزاء:
پانی ایک گلاس، ہرا دھنیا مٹھی بھر ( بغیر ڈنڈیوں کے ) ایک عدد لیموں کارس اور شہد ایک کھانے کا چمچ۔
ترکیب:
ایک گلاس پانی اور ہرے کو دھنیے کو بلینڈ کرکے اس میں تھوڑا سا گرم پانی شامل کریں اور لیموں کا رس نچوڑ لیں۔اس کے بعد شہد شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں اور روزانہ نہار منہ استعمال کریں۔
یہ نسخہ استعمال کرنے والے اس بات کا لازمی دھیان رکھیں کہ چالیس سال سے زائد عمر کے افراد اس نسخے میں لیموں استعمال نہ کریں۔
اسے مستقل 7دن استعمال کریں پھر دس دنوں کا وقفہ دیں پھر سات دن استعمال کریں پھر اسی طرح وفقہ دیں۔
پہلے سات دنوں میں ہی آپ اپنے وزن میں واضح فرق محسوس کریں گے، اس کی تصدیق کیلیے استعمال سے پہلے اپنا وزن ضرور کروا لیں۔
کچھ لوگ موٹاپے سے نجات کیلیے ڈائٹنگ کو اختیار کرتے ہیں تو کچھ ورزش اور مہنگی ادویات کا سہارا لیتے ہیں ان میں سے کچھ لوگ تو کسی حد تک کامیاب ہوجاتے ہیں اور کچھ لوگوں کو مستقل مزاجی پر عمل نہ کرتے ہوئے ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ماہرین صحت بتاتے ہیں کہ وزن کو قابو میں رکھنے کا سادہ سا فارمولا متوازن غذا اور بروقت کھانا ہے اس کے علاوہ محض اپنی خوراک میں مناسب اور معیاری مشروبات کے استعمال سے بھی اپنا وزن کم کر سکتے ہیں۔