اڈیالہ جیل کے 2 ہیڈ وارڈن برطرف، وجہ کیا بنی؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے 2 ہیڈ وارڈنز کو کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر نوکری سے برطرف کردیا گیا۔
ہیڈ وارڈنز محمد ارشد اور محمد صفدر کو کرپشن میں ملوث پایا گیا اور وہ اپنے دفاع میں کوئی بھی ثبوت پیش کرنے سے قاصر رہے۔ڈی آئی جی جیل راولپنڈی ریجن عبدالرؤف رانا نے برطرفی کا حکم نامہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ کرپشن میں ملوث ہیڈ وارڈنز کے خلاف قیدیوں نے متعدد شکایات کی تھیں۔ دونوں ہیڈ وارڈنز قیدیوں کے کچن اور سرچ ڈیوٹی پر مامور تھے۔
ڈی آئی جی کے حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ہیڈ وارڈنز محمد ارشد اور محمد صفدر کے خلاف جنوری 2025 میں انکوائری شروع کی گئی تھی جس میں ثابت ہوا کہ وہ قیدیوں سے رشوت لیتے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *