دو مرلہ مکان کے رہائشی سے متعلق 50 ملین ڈالر کے چلغوزے ایکسپورٹ کرنے کا انکشاف

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور کے دو مرلہ مکان کے رہائشی پر انوکھا الزام۔۔ لاہور کے رہائشی عاصم علی نے جرمنی 50 ملین کے چلغوزے ایکسپورٹ کئے لیکن صرف ڈیڑھ ملین ڈالر ہی پاکستان آئےایف بی آر نے بے نامی کمپنی کے ذریعے 50 ملین ڈالر کے چلغوزے برآمد کئے جانے کا سراغ لگا کر ملزم عاصم علی کیخلاف ریفرنس کنفرم کردیا ہے۔ایف بی آر نے تقریباً ایک سال پہلے کیس کی تفتیش شروع کی تھی ، ایف بی آر ذرائع کے مطابق ملزم نے اپنے ملازم کے نام پر بے نامی کمپنی بنا کر
جرمنی کی ایک کمپنی کو پانچ سال میں 50 ملین ڈالر کے چلغوزے برآمد کئے ،صرف ڈیڑھ ملین ڈالر واپس پاکستان پہنچے ، باقی پیسے حوالہ ہنڈی اور دیگر غیرقانونی ذرائع سے مختلف ممالک میں منتقل کردیا گیا۔دلچسپ انکشاف یہ ہوا کہ ملزم عاصم کا دعویٰ ہے کہ وہ 2 مرلہ کے مکان میں رہتا ہے لیکن حقیقت میں وہ 51 کنال کے فارم ہاؤس میں رہائش پذیر ہے۔ ملزم نے لاہور،قصور ،سندر میں مختلف جائیدادیں خریدیں۔بے نامی دار سلطان محمود 2002 سے مرکزی ملزم عاصم احمد کے پاس ملازم تھا،ملزم نے 2013 میں بے نامی کمپنی ’’حسنین ایکسپورٹس’’ سلطان محمود کے نام پر بنائی ،ملزم عاصم علی نے اسی بے نامی کمپنی کے ذریعے چلغوزے برآمد کئےایف بی آر کے ریکارڈ کے مطابق 45 ملین ڈالر واپس نہیں آئے ، فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے مطابق کسی بھی قسم کی برآمدات کا پیسہ چھ ماہ میں قانونی چینل سے وطن واپس آنا چاہیے ۔ملزم عاصم علی کے خلاف بے نامی زون ایف بی آر ٹو لاہور کی جانب سے ریفرنس 10 اگست 2020 کو بھیجا گیا تھا جو تفتیش کے بعد کنفرم کر دیا گیا ،ملزم کی جائیداد کی قرقی کیلئے ایف بی آر بے نامی زون لاہور ٹو نے کارروائی بھی شروع کر دی۔

Recent Posts

پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر…

6 hours ago

سرمایہ کاروں پر مشتمل اعلیٰ سطح کاسعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد میں…

6 hours ago

پیپلزپارٹی کا وفاقی کابینہ میں شمولیت کا امکان، بلاول بھٹو کو کونسی وزارت ملے گی ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکمران اتحاد مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)…

6 hours ago

انجینئر امیر مقام نے وکلاء کو 9مئی کے حوالے سے “مشورہ ” دیدیا

سوات (قدرت روزنامہ) وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام…

6 hours ago

ایرانی سفیر اور امیر جماعت اسلامی کی ملاقات: پاک، ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ایرانی سفیر رضا…

6 hours ago

ایک وقت میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ہوا کرتی تھی،اب حالات بہتر ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات اب…

6 hours ago