پرائیویٹ حجاج کو منیٰ اور عرفات میں ابھی تک جگہ الاٹ نہیں ہوسکی ہے: طاہر اشرفی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پرائیویٹ حجاج کو منیٰ اور عرفات میں ابھی تک جگہ الاٹ نہیں ہوسکی جس کے باعث 70 سے 75 ہزار پرائیویٹ حجاج کا حج کوٹہ ضائع ہونےکا خدشہ موجود ہے۔
ایک بیان میں حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ 89 ہزار پرائیویٹ حجاج کیلئے منیٰ اور عرفات میں جگہ کی الاٹمنٹ کا مسئلہ پرائیویٹ حجاج آرگنائزیشن او روزارت مذہبی امور میں اختلاف کے باعث پیش آیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس اختلاف کے باعث سعودی حکومت کی طرف سے دی گئی مہلت ختم ہوگئی تھی، اب وفاقی وزیر مذہبی امور نے مسئلہ جلد حل کرنے کیلئے سعودی حکام کو خط لکھ دیا ہے، معاملات طے نہ پائے تو ہزاروں پرائیویٹ افراد حج کے فریضے سے محروم رہ جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *