دوران میچ ون ٹو کا فور گانے پر ویرات کوہلی کا ڈانس۔۔ اسٹیڈیم سے ویڈیو وائرل

ابوظہبی (قدرت روزنامہ)بھارت اور افغانستان کے خلاف میچ کے درمیان بھارتی کپتان مشہور بھارتی گانے ون ٹو کا فور پر ڈانس کرتے رہے۔بدھ کے روز بھارت اور افغانستان کے درمیان ہونے والے میچ میں بھارتی ٹیم نے یکطرفہ مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دی تھی۔ تاہم دوران میچ اسٹیڈیم میں بولی ووڈ فلم “رام لکھن” کا گانا ون ٹو کا فور بجنے پر ویرات کوہلی کی ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر صارفین کی جانب سے کوہلی کے ڈانس کو پسند کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے میچز میں بھارتی ٹیم کی یہ پہلی کامیابی تھی۔