دہشتگردی کا شکار ہونیوالی جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے 400 سے زائد مسافروں کو لیکر روانہ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)دہشت گردی کا شکار ہونے والی جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے 400 سے زائد مسافروں کو لیکر منزل کی جانب روانہ ہو گئی۔
ڈی ایس ریلویز کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر آج 400 سے زائد مسافر روانہ ہو رہے ہیں، سکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔
گزشتہ روز جعفر ایکسپریس 200 سے زائد مسافروں کو لیکر پشاور سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہوئی تھی، وفاقی وزیر امیر مقام نے جعفر ایکپریس کو پشاور سے روانہ کیا تھا۔
یاد رہے کہ جعفر ایکسپریس کو 17 روز قبل بلوچستان کے علاقے بولان کے قریب دہشت گردوں نے اغوا کر کے مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا اور فائرنگ کر کے 18 فوجیوں سمیت 26 افراد کو شہید کر دیا تھا۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں تمام 31 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا تھا۔