اسپرے اور لاروے کی تلفی کیلئے معمول کے اقدامات سے غفلت برتنے پر ڈینگی قیامت بن کر ٹوٹا . ڈینگی اسپرے نہ ہونے کے باعث لاروے کو پنپنے کا موقع ملا ، اسپرے والی گاڑیاں ڈھانچہ بن کر ٹاؤن ہال میں کھڑی ہیں . انہوں نے کہا کہ پنجاب میں رواں برس کیسز 18 ہزار سے تجاوز کر چکے ہیں . لاہور سے 13 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 68 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں . لاہور ہائیکورٹ ریمارکس دے چکا ہے کہ پنجاب حکومت ڈینگی کی روک تھام کرنے میں ناکام ہوچکی ہے . اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پیناڈول کی گولی مارکیٹ سے غائب ہے اور دیگر ادویات کی بھی قلت ہے . عوام کو 10 روپے میں ملنے والی دوائی اب 30 روپے میں بھی نہیں مل رہی . حمزہ شہباز نے کہا کہ قیامت خیز مہنگائی میں ادویات کی قیمتوں میں بھی 500 فیصد اضافہ ہو چکا ہے . ڈینگی میں استعمال ہونے والی بلڈ ٹرانسفیوژن کٹس بھی نایاب ہیں . . .
لاہور(قدرت روزنامہ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ حکومت کی نااہلی کے باعث ڈینگی پنجاب بھر میں تباہی پھیلا رہا ہے .
ڈینگی ادویات کی قلت اور تشویشناک پھیلاؤ پر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں روزانہ سینکڑوں کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں اور لوگ اپنے پیاروں کو کھو رہے ہیں .
متعلقہ خبریں