پی ایس ایل ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع، شائقین کے لیے انعامات جیتنے کا موقع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں ایچ بی ایل پی ایس ایل ایکس کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز ہوگیا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل ایکس ایونٹ کا آغاز 11 اپریل سے ہو رہا ہے، ایسے میں شائقین کی سہولت کے لیے ملک بھر میں ایچ بی ایل پی ایس ایل ایکس کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع کر دی گئی ہے۔
6 ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ 4 شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، جس کا فائنل 18 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔ 37 روز تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں کل 34 میچ کھیلے جائیں گے۔
آن لائن ٹکٹس
ایچ بی ایل پی ایس ایل ایکس کے لیے فزیکل ٹکٹس 7 اپریل شام 4 بجے سے ملک بھر میں نامزد TCS ایکسپریس سینٹرز پر فروخت کیے جائیں گے۔ آن لائن بک کیے گئے ٹکٹس بھی نامزد TCS پک اپ مراکز سے حاصل کیے جا سکتے ہیں، یا TCS کے ذریعے گھر پر منگوائے جا سکتے ہیں۔
ٹورنا منٹ میں شائقین کی دلچسپی بڑھانے کے لیے ہر میچ کے دوران ایک ٹکٹ ریفل کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں جیتنے والوں کو دلچسپ انعامات جیسے موٹرسائیکلیں، اسمارٹ فونز اور گفٹ ہیمپرز بطور انعام دیے جائیں گے۔
ٹکٹ ریفل سے متعلق مزید تفصیلات وقت پر شیئر کی جائیں گی۔