’پریشان نہ ہو ممبئی کیلئے ٹکٹ لے لیا ہے‘، بھارت کی شکست پرسوشل میڈیا پر میمز کا طوفان
ممبئی(قدرت روزنامہ) ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں رسائی کیلئے بھارت کی تمام امیدیں افغانستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف فتح سے جڑی تھیں تاہم افغان ٹیم کی 8 وکٹوں سے شکست کے بعد بھارتیوں کی رہی سہی امیدیں بھی دم توڑ گئیں۔ افغانستان کی فتح کے ساتھ ہی جہاں کیویز نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے وہیں افغان ٹیم اور بھارتی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے اور اس کی وطن واپسی کا ٹکٹ کٹ چکا ہے۔
ایسی صورتحال میں ٹویٹر پر ممبئی ایئرپورٹ ٹرینڈ کر رہا ہے اور صارفین نے تو ٹویٹر پر بھارتی ٹیم کے ممبئی ایئرپورٹ پر استقبال کی پیشگی تیاریاں شروع کردی تھیں۔ ایک صارف نے ممبئی ائیرپورٹ کا منظر دکھایا ہے جس میں سکیورٹی اہلکاروں نے بھارتی ٹیم کی آمد کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر رکھی ہے۔
SECURITY TIGHT ON MUMBAI AIRPORT FOR INDIAN TEAM.#AfgvsNZ pic.twitter.com/K8IRxLdOis
— Shakir Khan Niazi (@Shakirniazi01) November 7, 2021
ایک صارف نے بھارتی کرکٹرز کی ایئرپورٹ پر واپسی کی تصویر پوسٹ کی ہے اور لکھا ہے کہ ’بھارتی ٹیم کی ممبئی ایئرپورٹ آمد پر مستقبل کی ایک تصویر‘۔
ایک پوسٹ میں بھارتی کوچ روی شاستری کی منہ لٹکائے تصویر والی میم شیئر کی گئی ہے جس میں بتایا گیا کہ بھارتی شہری ایئرپورٹ پر اپنی ٹیم کا انتظار کررہے ہیں۔
Some leaked pics from future at Mumbai airport #NZvAFG pic.twitter.com/fzHvmgKUyv
— IRFAN (@not_yours_irfan) November 7, 2021
اس کے علاوہ بھی صارفین کی جانب سے ممبئی ائیرپورٹ کے ساتھ میمز اور پوسٹس کا سلسلہ جاری ہے ۔
ایک ٹوئٹ میں صارف نے میم شیئر کی ہے جس میں بھارتی ٹیم کے افراد کہہ رہے ہیں کہ پریشانی کی بات نہیں ممبئی ائیرپورٹ کے لیے ٹکٹ لے لیا ہے۔
Indian team getting ready to leave for Mumbai Airport Congratulations 👏😃#NZvAFG pic.twitter.com/B6xiBvQ063
— Engr Mian Ayub (@engrmianayub) November 7, 2021
India is successfully qualified for the (Mumbai Airport) #NZvAFG pic.twitter.com/ERz99i2YpW
— @ShEikh💥🇵🇰 (@ShEikhTweets1) November 7, 2021
