کراچی کے نجی اسکول میں کیمروں کی موجودگی کے بعد ایک اور اہم انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ) کراچی کے نجی اسکول میں کیمروں کی موجودگی کے بعد ایک اور اہم انکشاف ہوا ہے۔اسکول کا ملک بلڈر نکلا جس نے پارک پر قبضہ کرکے اسکول کا میدان بنا دیا۔ریزیڈنٹس ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے کہ بلڈر اسکول کو کمرشل بنیاد پر چلاتا ہے۔بلڈر نے اسکول کے ساتھ موجود پارک پر قبضہ کرکے اسکول کا میدان بنا دیا۔
صدر ایوسی ایش بشیر خاصخیلی کا کہنا ہے کہ پارک رہائشییوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے جب کہ پارک فیسنگ کے رہائشیوں نے اضافی پیسے بھرے تھے۔اسکول کمرشل بنیاد پر رہائشیوں کے نمائندوں کے بغیر چلایا گیا۔اسکول مینٹیننس فیس بھی ادا نہیں کرتا، علاوہ ازیں بلڈر نے کمیونٹی ہال شادی ہال والوں کو بیچ دیا۔جب کہ بلڈر رؤف چیپل نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ لیز اور دیگر فیس نہ دینے والے بلیک میل کر رہے ہیں۔

پارک پر قبضہ نہیں کیا، سیکیورٹی خدشات پر باؤنڈری لگائی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسکول میں کیمرے واش بیسن ایریا میں تھے۔ یاد رہے کہ کراچی کے نجی اسکول میں خواتین کے باتھ روم میں خفیہ کیمروں کا انکشاف ہوا۔ سندھ کے محکمہ تعلیم کے حکام نے بھی اس حوالے سے تصدیق کی اور بتایا کہ ان خفیہ کیمروں کی مدد سے نجی اسکول کی خواتین کی ویڈیوز بنائی جاتی تھیں۔
خفیہ کیمروں کے انکشاف کے بعد متعدد خواتین نے محکمہ تعلیم کو اپنی شکایات درج کروائیں۔ جس کے بعد محکمہ تعلیم سندھ کی ایک ٹیم نے مذکورہ اسکول کا دورہ کیا اور خواتین کے باتھ روم میں کیمروں کی جگہ کا جائزہ لیا۔ اس دورے کے دوران محکمہ تعلیم سندھ کی ٹیم نے خفیہ کیمرے برآمد کیے۔ بعد ازاں ویجی لینس ٹیم نے کیمروں کی برآمدگی کے حوالے سے رپورٹ مرتب کر کے محکمہ سندھ کو ارسال کر دی ۔
نجی اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کیمرے واش روم کے بیسن ایریا میں لگائے گئے تھے۔کیمرے لگانے کا مقصد لڑکوں اور لڑکیوں کے واش روم الگ رہیں۔اسکول انتظامیہ نے مزید کہا کہ کیمرے لگانے کا مقصد تھا کہ لڑکے یا لڑکیاں ایک دوسرے کے واش روم میں نہ جائیں۔اسکول انتظامیہ کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اسکول میں کوئی چیز خفیہ نہیں، سب کچھ ریکارڈ پر ہے، کیمرے ٹوائلٹس میں نہیں واش بیسن والے ایریا میں لگے ہوئے تھے۔ بچے، اساتذہ اور پورا اسٹاف ہی واش بیسن کے قریب لگے کیمروں سے آگاہ ہے۔کیمرے آج سے نہیں گزشتہ 15 سال سے لگے ہوئے ہیں، جن کا مقصد بہتر مانیٹرنگ ہے۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

5 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

6 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

6 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

7 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

7 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

7 hours ago